جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی میں ایک قتل کتنے 'روپے' میں کیا جاتا ہے، سنیے قاتل کی زبانی

datetime 26  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: چند روز قبل کراچی میں فیکٹری منیجر کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی جب کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2000 روپے کے عوض منیجر کو قتل کیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے فیکٹری منیجر کو قتل کرنے والے ملزم عبدالرحیم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جب کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے فیکٹری منیجر سے 2 ہزار روپے بھتہ طلب کیا  تھا جس سے انکار پر اُس نے منیجر کو 3 گولیاں ماریں، دو گولیاں فیکٹری منیجر کے پیٹ اور ایک سر میں لگی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ ملزم عبدالرحیم نے انکشاف کیا کہ انور نامی شخص نے اسے بھتہ وصول کرنے کے لئے بھیجا اور بھتہ نہ دینے پر پہلی مرتبہ کسی کو گولیاں ماریں، ملزم نے کہا کہ ماں کے کہنے پرازخود گرفتاری دی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحیم نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری منیجر کو فائرنگ کرکے قتل کیا جب کہ ملزم  مختلف وارداتوں میں ملوث ہے اور ملزم کے 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے گبول ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ملزم عبدالرحیم کوگرفتارکیا جب کہ اس کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی اور جلد اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو مقبول ہوئی جس میں ملزم عبدالرحیم کو فیکٹری منیجر کو قتل کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…