پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

گوگل کے ارادوں پر پانی کس نے پھیرا،کلک کر کے جانیں

datetime 26  جنوری‬‮  2015 |

لاہور…… سرچ انجن گوگل کا موبائل فون کیلئے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ جہاں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے وہیں ان کی سمارٹ فون لائن اپ “Nexus” نے بھی دھوم مچا رکھی ہے اور اینڈرائڈ استعمال کرنے والے شائقین گوگل کے موبائل فونز بھی شوق سے استعمال کرتے ہیں۔
حال ہی میں اینڈرائڈ کے نئے ورژن لالی پاپ کے ساتھ گوگل نے نیکسس سیریز کا نیا سمارٹ فون نیکسس 6 بھی متعارف کرایا تاہم ایپل کمپنی کے باعث گوگل اس موبائل فون میں اہم فیچر متعارف نہ کرا سکا۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیکسس 6 کی ریلیز سے قبل یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ اس میں فنگر پرنٹ سیکنر کا استعمال بھی کیا جائے گا اور اس کیلئے “AuthenTec” نامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی طے ہو گیا تھا تاہم عین وقت پر ایپل نے2012ءمیں اس کمپنی کو 356 ملین ڈالر میں خرید کر گوگل کے ارادوں پر پانی پھیر دیا۔
موٹورولا کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینس ووڈ سائڈ نے بتایا ہے کہ ایپل کی جانب سے کمپنی خریدے جانے کے بعد نیکسس 6 میں فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئے کسی اور کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کرنا تھا لیکن اس کا کوئی بھی متبادل نظر نہیں آیا جس کے باعث انہوں نے اس فیچر کو شامل نہ کرنے کا ہی فیصلہ کر لیا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…