جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

لنکن کے قاتل کا خط 30 ہزار ڈالر میں نیلام

datetime 26  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
ابراہم لنکن سے متعلق یادگاری اشیا آٹھ لاکھ ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوئیں

امریکہ کے سابق صدر ابراہم لنکن کی بعض یادگار کی نیلامی ہوئی ہے لیکن ان کے ایک خط کا کوئی خریدار نہ ملا جبکہ ان کے قاتل کا خط سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔

مجموعی طور پر لنکن سے متعلق یادگاروں کو آٹھ لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ میں خریدا گيا ہے۔

مقتول صدر کے بالوں کی ایک لٹ 25 ہزار امریکی ڈالر میں بکی۔ البتہ ان کے اس خط کا کوئی خریدار نہ مل سکا جس میں انھوں نے خانہ جنگی کا اعتراف کیا تھا۔

تاہم ان کے قاتل جان ولکیس بوتھ کی دستخط والے خط کو 30 ہزار ڈالر میں خریدا گیا جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے جاری کیے جانے والے پروانے کی 21 ہزار 250 ڈالر قیمت لگائی گئی۔

ابراہم لنکن کی یادگاروں کے اس ذخیرے کی ابتدا سنہ 1963 میں ہوئی تھی جسے ڈونلڈ ڈو نامی شخص نے ٹیکسس گیلری میں جمع کیا تھا۔

ان کا پانچ سال قبل انتقال ہو گیا۔ اب ان کے بیٹے گریگ کا کہنا ہے کہ نوادرات کے دوسرے شائقین کے لیے اس سے محظوظ ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کے والد نے خانہ جنگی اور فوجی تاریخ میں دلچسپی کے سبب چیزوں کو جمع کرنا شروع کیا تھا لیکن بعد میں ان کی دلچسپی لنکن اور ان کے قاتل میں زیادہ ہو گئی۔

ابراہم لنکن کے بالوں کی لٹ سرجن جنرل جوزف بارنس نے 14 اپریل سنہ 1865 میں ان کے قتل کے فوراً بعد کاٹی تھی

ڈیلس میں ہیریٹیج آکشن ایرک بریڈلی کے مطابق مجموعی طور پر یہ نیلامی سے امید سے دوگنی قیمت حاصل ہوئی، یعنی 803889 ڈالر۔

ابراہم لنکن کے بالوں کی لٹ سرجن جنرل جوزف بارنس نے 14 اپریل سنہ 1865 میں ان کے قتل کے فوراً بعد کاٹی تھی۔

ہیریٹیج آکشن کے ڈان ایکرمین نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ بوتھ کا خط سب سے زیادہ قیمت میں اس لیے فروخت ہوا کیونکہ لنکن کی موت کے بعد لوگ اس سے اس قدر متنفر ہو گئے تھے کہ اس کے تقریباً تمام خطوط، دستخط اور دستاویزات کو تباہ کر دیا تھا اور 150 سال بعد اس کی موجودگی اسے انتہائی نایاب بناتی ہے۔

ابراہم لنکن کے قتل کے دو عینی شاہدین کے بیانات بالترتیب ساڑھے 27 ہزار اور 14 ہزار 375 ڈالر میں نیلام ہوئے۔

ابراہم لنکن کا خط جس کا کوئی خریدار نہ ملا وہ ٹکڑوں میں تھا اور انھوں نے اسے سنہ 1862 میں بالٹی مور کے ایک وکیل کو لکھا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…