پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان مخالف بھارتی فلم میں کام کرنے پر پاکستانی اداکار مشکل میں!۔

datetime 25  جنوری‬‮  2015 |

اسلام آباد: پاکستان فلم سنسر بورڈ کی طرف سے پاکستان میں نمائش کیلیے پیش کی جانیوالی بھارتی فلم بے بی(BABY) پر سنسر بورڈ کی طرف سے پابندی کے بعد سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی فنکاروں میکال ذوالفقار اور رشید ناز کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان فلم سنسربورڈکے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ فلم بے بی کے ڈسٹی بیوٹر ایور ریڈی پیکچرز کو تحریری طور پرآگاہ کیا ہے کہ فلم میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا پیش کیا گیا ہے۔ اس لیے بھارت سے ایسی فلمیں نہ امپورٹ کی جائیں جس میں پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہو ۔ بھارتی فلم بے بی میں پاکستانی فنکاروں میکال ذوالفقار اوررشید نازنے بطور اداکار کام کیااور اسکرپٹ کو پڑھنے کے بعد معاہدے پردستخط کیے اور بھارتی فلم ساز سے خطیر رقم بھی حاصل کی۔ بھارت اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کوبدنام کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان فلم سنسر بورڈکے چیئرمین مبشر حسن خان نے کہا ہے کہ سنسر بورڈ کامقصدموشن پیکچرز ایکٹ کانفاذ ہے ۔ قومی وقار کے منافی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی۔ نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلم بے بی پاکستان میں مکمل طور پر بین کردی گئی ہے اس فلم کو جب سنسر شپ کیلیے پیش کیا گیا تو تمام ممبران نے متفقہ طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…