پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

نیشنل گرڈ میں خرابی سے ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

datetime 24  جنوری‬‮  2015 |

کراچی ……. گڈو سے کوئٹہ آنے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے نیشنل گرڈ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا اور کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔
گڈو سے کوئٹہ آنے والی 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے جس سے نیشنل گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور اس کے نتیجے میں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد سمیت متعدد شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔ گڈو سے کوئٹہ آنے والی 220 کے وی کی لائن ٹرپ کرنے سے بلوچستان کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
نیشنل گرڈ میں خرابی کے سبب این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی کے تین اسٹیشن ٹرپ ہونے سے لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریکی میں ڈوب گیا ہے، نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کو بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جس سے شہر قائد میں مکمل طور پر بلیک آؤٹ ہوگیا ہے اور کے الیکٹرک کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ شہر کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔
حیدرآباد میں بھی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے جس سے جامشورو اور تھرمل پاور اسٹیشن نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس کے نتیجے میں سندھ کے مختلف شہروں کو بھی بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کی فراہمی مکمل طورپر معطل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت پانی بجلی کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تاہم نیشنل گرڈ میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کیا جارہا ہے اور ملک میں جلد ہی بجلی کی بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…