پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

تین آسان نسخے جو آپ کے چہرے کی جلد کو چمکدار اور دلکش بنادیں گے

datetime 24  جنوری‬‮  2015 |

نئی دلی…..عام طور پر خواتین کو اس بات کی شکایت رہتی ہے کہ ان کی جلد بالخصوص آنکھوں اور ہونٹوں کےگرد سیاہ پڑ جاتے ہیں جو ان کی خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں اور اس سے نجات کے لیے وہ مہنگی ترین کریمیں استعمال کرتی ہیں لیکن پریشان نہ ہوں ہم آپ کو بتا رہے ہیں تین ایسے آسان اور سستے نسخے جو نہ صرف آپ کے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھا دیں گے بلکہ نئی تازگی اور نکھار بھی پیدا کردیں گے۔

دہی کا استعمال: ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ دہی کے اندر قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کی بے شمار خصوصیات ہوتی ہیں کیونکہ اس میں موجود عنصر ’لیکٹک‘ جلد کو بلیچ کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ دہی کو جلد پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر ہلکے گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں جو آپ کو نہ صرف نکھرا نکھرا بنادے گا بلکہ چہرے پر موجود دانوں کو بھی ختم کردے گا۔

سنگترے کا استعمال: آج کل ویسے بھی مالٹے اور سنگتروں  کا موسم ہے تو پھر کیوں نہ اس موقع سے بھر پورا فائدہ اٹھایا جائے۔ سنگترے کے جوس کے دو چمچے لیں اور اس میں ایک چٹکی ہلدی ملا دیں، اس آمیزے کو سونے سے قبل اپنی جلد پر لگادیں اور صبح چہرے کو ہلکے گرم پانی دھو لیں۔ اس عمل سے نہ صرف آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے غائب ہوجائیں گے بلکہ پورے چہرے کی جلد بھی نکھر جائے گی۔

شہد کا استعمال: ماہرین کے نزدیک عام طور پرچہرے اوربالخصوص آنکھوں کے گرد سیاہی کی بڑی وجہ جلد کا خشک ہونا ہے جبکہ شہد نہ صرف جلد کو صاف کرتا ہے بلکہ ایک بہترین موئیسچرائز کا کام بھی کرتا ہے۔ شہد کو 10 منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر ہلکے گرم پانی سے دھو لیں، یہ طریقہ نہ صرف جلد کو صاف اور ملائم بنا دیتا ہے بلکہ جلد کے مردہ سیل کو بھی صاف کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…