سرینگر : مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میںچارلی ایبدو کے خلاف مظاہرہ‘ فوج کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ‘ بھارتی فوج کی بے دریغ آنسوگیس کی شلنگ پر مظاہرین کا جواباً فورسز پر پتھراﺅکیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ روز حکومتی فورسز نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو کے خلاف نکالے گئے مسلمانوں کے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے انتباہی فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ سری نگر میں اس احتجاجی مظاہرہ کا آغاز دن کے وقت ہوا ۔ مظاہرین’ چارلی ایبدو مردہ باد‘ کے ساتھ ساتھ بھارتی حکام کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تین مختلف مقامات پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراو¿ کیا۔