پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عمران چاہیں تو آدھے گھنٹے میں تمام معاملات طے ہوسکتے ہیں، ڈار

datetime 24  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد….. وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان چاہیں تو آدھے گھنٹے میں معاملات طے ہوسکتے ہیں جب کہ حکومت کی کوشش ہے کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جلد جوڈیشل کمیشن بن جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 1956 کے ایکٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام ممکن ہے لیکن تحریک انصاف اس کے تحت کمیشن کا قیام نہیں چاہتی جسے ہم نے بھی قبول کرلیا اور ان کی خواہش کے مطابق نئے قانون کے تحت نیا آرڈیننس جاری کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی، 24 دسمبر کو ہم نے کل جماعتی کانفرنس میں جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ڈرافٹ پیش کیا جسے تمام جماعتوں نے 80 فیصد درست قرار دیا تاہم اگلے دن مذاکرات میں تحریک انصاف کے اراکین نے اس پر کافی اعتراضات اٹھائے جس کے بعد 31 دسمبر، 19 اور 20 جنوری کو دوبارہ مذاکرات ہوئے جس میں اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو مذاکرات میں اسد عمر نے جن 3 نکات پر اختلاف تھا اس حوالے سے ایک تجویز دی جسے ہم نے قبول کرلیا اور گزشتہ رات انہیں متبادل کے حوالے سے ای میل کی جو انہیں مل چکی ہے۔

اسحاق ڈٓار کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے باوجود تحریک انصاف حکومت اور مسلم لیگ (ن) پر بار بار الزامات لگا رہی ہے جن کا جواب ہم دے سکتے ہیں لیکن چونکہ سعودی فرماں واں شاہ عبداللہ کے انتقال پر وزیر اعظم نے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اس لئے عمران خان کی گزشتہ روز ان کی پریس کانفرنس کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خلوص نیت کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بن جائے، چاہتے ہیں کہ کمیشن فیصلہ کرے کہ انتخابات میں منظم سازش کے تحت بڑی دھاندلی ہوئی یا نہیں اور جوڈیشل کمیشن میں ہر جماعت کو حق حاصل ہوگا کہ وہ کوئی بھی ثبوت لے کر آئے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان چاہیں تو آدھے گھنٹے میں معاملات طے ہوسکتے ہیں لیکن ان کے مطابق جہاں وہ جیتے وہاں دھاندلی نہیں ہوئی جب کہ ان کی صرف خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی بات بھی غیر منطقی ہے کیونکہ آپ اسمبلیوں کو جائز سمجھ رہے ہیں اسی لئے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…