پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی دورہ بنگلہ دیش کے لیے کڑی شرائط ،آخر ماجرا کیا ہے ،کلک کر کے پڑھیں

datetime 24  جنوری‬‮  2015 |

کراچی۔۔۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے رواں سال دورہ بنگلہ دیش کے لیے شرائط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ شرائط پوریہ نہ کی گئیں تو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کرے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کو رواں 10 اپریل سے سات مئی تک بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے اور اس دوران وہ دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔پی سی بی نے بنگلہ دیشی بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اس دورے کی 50 فیصد امدنی دینے کے ساتھ ساتھ دورے کے بدلے انڈر 19 اور اے ٹیم کو بھی پاکستان بھیجے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگر یہ شرائط پوری نہ کی گئیں تو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کرے گی۔پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبے پر قائم رہیں گے اور زور دیا کہ کسی بھی کے وعدے سے قبل بورڈ تحریری معاہدے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کرے گا تاکہ اگر بنگلہ دیشی بورڈ بعد میں مطالبات پورے کرنے سے انکار کرے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔یاد رہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکساتن کو بنگلہ دیشن کا دورہ کرنا ہے لیکن اب ائی سی سی اس میں مداخلت نہیں کرتا اور معاملات دونوں ملکوں کے بورڈز اپس میں بیٹھ کر طے کرتے ہیں کہ دورہ کمرشل سطح پر ممکن ہے یا نہیں۔گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات سردمہری کا شکار رہے ہیں اور اخری مرتبہ دونوں ملکوں کے درمیان 2011 کے اخر میں دوطرفہ سیریز اس وقت کھیلی گئی تھی جب پاکستان نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔بنگلہ دیش نے دو مرتبہ پاکستان کے دورے کی حامی بھری لیکن دونوں ہی مرتبہ سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر دورے سے انکار کردیا جس سے پاکستان کی ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو شدید جھٹکا لگا۔ پاکستان نے جواب میں اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا تھا



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…