نیو یارک(نیو ز ڈیسک)ایپل سے متعلق اطلاعات دینے والے ایک بلاگ 9 ٹو 5 میک کے مطابق ‘ se ‘ سے مراد اسپیشل ایڈیشن ہے۔آئی فون فائیو ایس ای آئی فون سکس کے فیچرز کا حامل ہوگا جبکہ اس کی اسکرین کا سائز 4 انچ ہوگا۔یہ دیکھنے میں آئی فون فائیو ایس جیسا ہوگا مگر میٹالک سائیڈ ایجز کی بجائے اس میںآئی فون سکس سیریز جیسا گلاس ہوگا۔اس نئے آئی فون میں 8 میگا پکسلز کیمرہ ہوگا جبکہ آئی فون سکس ایس کے لائیو فوٹوز اور ایپل پے کے فیچرز بھی اس میں شامل ہوں گے۔اسی طرح پہلے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق یہ فون اے نائن پروسیسر، 16 جی بی اسٹوریج اور 2 جی بی ریم کے ساتھ ہوسکتا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ آئی فون سکس ایس جتنا ہی طاقتور ہوگا۔یہ فون مختلف رنگوں کے ساتھ دستیاب ہوگا اور سب سے اہم بات یہ کہ سکس ایس کے مقابلے میں کافی سستا ہوگا۔یہ فون ایپل کے پلاسٹک سے بنے فائیو سی اسمارٹ فون کے متبادل کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔یہ نیا آئی فون مارچ میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ اسے فروخت کے لیے مارچ کے آخر یا اپریل کے شروع میں پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے اپنا مرکزی آئی فون کا نیا ماڈل ستمبر کے مہینے میں متعارف کرایا جاتا ہے تاہم گزشتہ چند برسوں کے دوران چھوٹی اسکرین کے سستے ماڈلز بھی ترقی پذیر ممالک کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































