جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ، فیڈرر ایونٹ سے باہر

datetime 23  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی درجہ بندی میں 46ویں نمبر پر فائض سیپی نے فیڈرر کو صرف ایک سیٹ جیتنے کا موقع دیا اور میچ میں 6-4، 7-6، 4-6 اور 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ فیڈرر سے 11 مقابلوں میں سیپی کی پہلی فتح ہے جہاں اس سے قبل دس مقابلوں میں انہیں مستقل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روڈ لیور ارینا میں تین گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والے مقابلے میں سیپی نے 17 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے فیڈرر کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 50 پٹ اپنے نام یں جبکہ فیڈرر نے کُل 55 غلطیاں کیں۔

یہ 2001 کے بعد فیڈرر کی آسٹریلین اوپن کی سب سے بدترین کارکردگی ہے جبکہ وہ 2013 کے گرینڈ سلیم میں بھی دوسرے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئے تھے۔

33سالہ فیڈرر چار آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم وہ ومبلڈن 2012 کے بعد سے کوئی بھی گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکے۔

فیڈرر کو شکست دینے والے اطالوی کھلاڑی کا اب چوتھے راؤنڈ میں آسٹریلین نک کرگیوس یا تیونس کے ملک جزیری سےمقابلہ ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…