پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کرینہ کپور کی متنازع تصویر شائع ہونے کے بعد اداکارہ کی سکیورٹی میں اضافہ

datetime 22  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔دائیں بازو کی ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی جانب سے بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ایک متنازع تصویر شائع ہونے کے بعد اداکارہ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔وی ایچ پی نے ایک تصویر شائع کی تھی جس میں اداکارہ کا آدھا چہرہ نقاب میں چھپایا گیا جبکہ آدھے بے نقاب حصے پر پر بندی اور سیندور لگا نظر آرہا ہے۔ہندوستان کے مقامی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق نام نہاد ‘لَو جہاد’ کے خلاف ایک انتباہ کے طور پر اس تصویر کے سامنے آنے کے دو ہفتے بعد کرینہ کپور کی ذاتی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر سامنے آنے والی اس تصویر کو ہندو تنظیم وی ایچ پی کے خواتین سیل نے ایک میگزین میں شائع کیا جس کا مقصد ہندو لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادی کے رجحان کی روک تھام کرنا ہے۔وی ایچ پی کے میگزین کور پر شائع کی گئی کرینہ کپور کی تصویر ، جسمیں ان کا آدھا چہرہ نقاب میں چھپا ہوا ہے۔وی ایچ پی کے میگزین کور پر شائع کی گئی کرینہ کپور کی تصویر ، جسمیں ان کا آدھا چہرہ نقاب میں چھپا ہوا ہے۔وی ایچ پی میگزین کے رجنی ٹھکرال کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انڈیا کے نوجوان کرینہ جیسے لوگوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذہبی جماعتوں سے دھمکیاں ملنے کے بعد کرینہ نے اپنی سکیورٹی میں مزید اضافہکردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…