پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کی فہرست عام کی جائے،سپریم کورٹ

datetime 22  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد۔۔۔۔۔پاکستان کی سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کی فہرست عام کرے تاکہ عوام کو اس سلسلے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔ یہ حکم جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جمعرات کو قانونی کتب میں غلطیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ حکومت شدت پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کو ایسی تنظیموں کے بارے میں علم ہو جنھیں کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ لوگوں کو ملک میں کالعدم قرار دی گئی شدت پسند تنظیموں اور اُن کی تعداد کے بارے میں علم نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا علم بھی نہیں ہے کہ وہ جن تنظیموں کو چندہ دے رہے ہیں آیا حکومت نے اُنھیں کالعدم قرار تو نہیں دیا۔ عدالت نے حکومت کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ اس فہرست کا تبادلہ دوست ممالک سے بھی کرے تاکہ اگر وہاں ان تنظیموں کے دفاتر ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ وہ آج ہی حکومت سے ہدایات لے کر آئیں کہ وہ کتنے عرصے میں کالعدم تنظیموں کی فہرست متعلقہ اداروں کی ویب سائٹ پر لگا دے گی۔ اٹارنی جنرل نے اس ضمن میں عدالت سے مہلت طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ ملک میں 72 کالعدم تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ لیکن چند ہی روز بعد انھوں نے کہا کہ صرف اس وقت صوبہ پنجاب میں 95 کے قریب کالعدم تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ تاہم اُنھوں نے ان تنظیمیوں کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق کالعدم قرار دی گئی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے علیحدہ گروپ بنا لیے ہیں اور اُنھیں کالعدم قرار دینے سے متعلق خفیہ ادارے اور انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے قومی ادارے کے اہلکار مل کر اس بارے میں تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔ قانونی کتب میں اغلاط پر عدالت کا کہنا تھا کہ جب قانون کی کتابوں میں اتنی غلطیاں ہوں گی تو پھر لوگوں کو کیسے معلوم ہوگا کہ شدت پسندی میں ملوث ہونے پر کیا سزا مل سکتی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون کی کتابوں کی اشاعت غلطیوں سے پاک ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…