ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سکائپ استعمال کرنے والوں کےلئے بڑی خوشخبری ،انقلابی فیچرمتعارف کرادیاگیا

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)مائیکروسافٹ کے کالنگ میسنجر اسکائپ کی جانب سے صارفین کی آسانی کے لیے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں اور اب اینڈرائیڈ ورڑن کے لیے دو مزید مفید ٹولز سامنے آگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق اب اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے صارفین اپنی اسکائپ ایپ پر کالز کو شیڈول کرسکیں گے۔اس کے لیے آپ کو کسی کانٹیکٹ کا انتخاب کرنا ہوگا جسے آپ کرنا چاہتے ہو جس کے بعد آپ سیٹنگز میں جائیں اور وہاں شیڈول اے کال کے آپشن پر کلک کریں اور اپنے مرضی کے وقت کو چن لیں۔اسی طرح اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مائیکروسافٹ آفس کی دستاویزات کھولنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔جیسے اگر چیٹنگ کے دوران آپ کسی آفس دستاویز کا حوالہ دینا چاہتے ہیں تو آپ ان فائلز کا لنک اسکائپ پر دے سکتے ہیں۔پھر اس لنک کے ساتھ موجود فائل کے نام پر ٹیپ کرنے سے وہ کسی مناسب ایپ پر اوپن ہوجائے گی۔اگر آپ کے پاس کوئی سافٹ ویئر نہیں تو آپ کو ہدایات دی جائیں گی کہ اسے دیکھنے کے لیے درکار سافٹ ویئر کو کس طرح انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ان نئے فیچرز کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو اینڈرائیڈ پر اسکائپ کے نئے ورڑن کو انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنا ہوگا ہوگا جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…