کراچی۔۔۔۔۔پی ا ئی ا ے کے زیر انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچنے والی 2 خواتین پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد رات گئے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والی 2 خواتین پی ا ئی اے کے زیر انتظام ہوٹل میں مردہ پائی گئیں، مسافر خواتین اہل خانہ کے ساتھ کل جدہ سے کراچی پہنچی تھیں جنہیں لاہور اور پشاور جانا تھا۔
ترجمان پی ا ئی اے کے مطابق مردہ پائی گئی خواتین کی شناخت اختر بی بی اور گل حسینی افروز کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اختر بی بی لاہور اور گل حسینی افروز کا تعلق پشاور سے تھا جنہیں ا ج اپنی منزل کی جانب روانہ ہونا تھا تاہم خواتین کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پی ا ئی ا ے کے زیر انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں 2 خواتین کی پر اسرار موت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں