پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

برازیل میں پولیس کے ہاتھوں مشہور سرفر کا قتل

datetime 21  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل میں پولیس اہلکار نے ملک کے مشہور سرفر کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
24 سالہ رِکارڈو ڈس سینٹوس کو ایک پولیس اہلکار اور ایک دوسرے شخص سے تکرار کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔پولیس اہلکار اس وقت اپنی ڈیوٹی پر نہیں تھا تاہم اس کا کہنا ہے کہ اپنے دفاعی میں یہ قدم اٹھایا۔رِکارڈو ڈس سینٹوس کو زخمی حالت میں ہپستال منتقل کیا گیا اور وہاں ان کے چار آپریشن کیے گئے لیکن جانبر نہیں ہو سکے۔رِکارڈو ڈس سینٹوس کو سال 2012 میں اس وقت مقبولیت ملی جب انھوں نے 11 بار سرفنگ کے عالمی چیمپیئن کو شکست دی۔برازیل کے جنوبی شہر فلوریانوپولس میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں کہ پولیس اہلکار نے رِکارڈو ڈس سینٹوس پر حملہ کیوں کیا۔
ایک عینی شاہد کے مطابق رِکارڈو ڈس سینٹوس نے اپنے گھر کے باہر ساحل سمندر پر جب دونوں افراد کو اونچی آواز میں موسیقی سننے اور منشیات استعمال کرتے دیکھا تو انھیں وہاں سے جانے کا کہا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق رِکارڈو ڈس سینٹوس کو اس وقت گولی مار گئی جب وہ ان افراد سے اپنے مکان کی حدود میں گاڑی کھڑی کرنے پر بات کر رہے تھے۔پولیس افسر پر ابھی الزام عائد نہیں کیا گیا اور ان کا کہنا ہیکہ اپنے دفاع میں یہ قدم اٹھایا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…