ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے شانداراعلان کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)مقبول ترین میسجنگ میسنجر واٹس ایپ نے اپنی سالانہ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے سالانہ بنیادوں پر فیس لی جاتی ہے جو ایک ڈالر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس میسنجر کے بانی جان کوم نے ایک کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ اس سروس کی سالانہ فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈالر ویسے تو کوئی خاص نہیں مگر یہ چیز متعدد افراد کو یہ سروس استعمال کرنے سے روکتی ہے اور ایک عوامی میسجنگ سروس کیلئے اسے بالکل مفت کرنے کی ضرورت ہے۔جان کوم نے اعتراف کیا کہ صارفین کیلئے رکاوٹ بننے کیلئے ساتھ ساتھ سال میں ایک دفعہ ادائیگی کی حکمت عملی صحیح طرح کام بھی نہیں کررہی کیونکہ اس کے نتیجے میں بیشتر افراد ایک سال بعد اس سروس کا استعمال ہی اچانک ختم کردیتے ہیں۔ فیس کے خاتمے کا اطلاق ہوگیا ہے تاہم اس ایپ کے تمام ورڑنز کے اسے پہنچنے میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔واٹس ایپ نے یہ بھی کہا کہ سالانہ فیس ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ اب صارفین کو اشتہارات کا سامنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…