پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے استعفے منظور

datetime 21  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے 4 ارکان سندھ اسمبلی کے استعفیٰ منظور کر لیے گئے ہیں۔
اسپیکر اسمبلی ا غا سراج درانی نے ثمر عباس، خرم شیر زمان، حفیظ الدین اور سیما ضیا کے استعفی منظور کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔سندھ اسمبلی کے اسپیکر ا غا سراج نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 4 ارکان سندھ اسمبلی کے استعفی منظور کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 ارکان ثمر عباس، خرم شیر زمان، حفیظ الدین اور سیما ضیا تھے۔اغا سراج درانی نے مزید کہا کہ پی ٹی ا?ئی اراکین نے ان کے نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں استعفیٰ عدم منظور ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ اسمبلی کے طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان کی قیادت میں چاروں ارکان نے یکم ستمبر 2014 کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں استعفی جمع کروائے تھے
اس وقت ثمرعلی خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف بطور احتجاج استعفی دیا ہے۔سید حفیظ الدین نے کہا تھا کہ استعفی دینے پر ان کو کوئی شرمندگی نہیں ہے۔تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے ارکان ثمرعلی خان سندھ اسمبلی کے حلقہ PS۔113، خرم شیرزمان PS۔112، سید حفیظ الدین PS۔93 سے ممبران منتخب ہوئے تھے جبکہ ڈاکٹر سیما ضیاء PS۔159 سے سندھ اسمبلی کی رکن بنی تھیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاجی تحریک شروع کی تھی جس میں انہوں نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی سے استعفی دیئے تھے جبکہ سب سے ا خر میں سند اسمبلی میں استعفی جمع کروائے گئے تھے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…