ٹوکیو۔۔۔۔۔جاپان میں ایک شخص نے خواتین کی یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے پر یورنیوسٹی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔بینکاک پوسٹ کی رپورٹ میں اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے اور یہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع فوکوکا یونیورسٹی برائے خواتین میں داخلہ لینا چاہتا تھا۔جاپان کی کیدو نیوز ایجنسی کے مطابق اس خطے میں واحد سرکاری یونیورسٹی ہے جہاں پر وہ کورسز پڑھائے جاتے ہیں جن میں یہ شخص داخلہ لینا چاہتا تھا تاہم اس کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔اس شخص نے یونیورسٹی کے فیصلے کو جنسی تعصب قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔جاپان کے آئین کے مطابق عوام میں جنس کی بنیاد پر تفریق نہیں کی جا سکتی اور تعلیم حاصل کرنا سب کا یکساں حق ہے۔اس شخص نے فوکوکا کی ضلعی عدالت میں دائر اپنے کیس میں کہا ہے کہ ایک سرکاری یونیورسٹی پر عوام کا حق ہوتا ہے اور اسے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن سے چلایا جاتا ہے۔’اگر میری درخواست مسترد کی جاتی ہے تو اس صورتحال میں میرے غذائیات داں بننے کے راستے محدود ہو جائیں گے جس میں یا تو مجھے اپنے علاقے سے باہر کسی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے جانا پڑے گا یا کسی نجی کالج میں داخلہ لینا پڑے گا۔‘اس شخص کے وکیل کے مطابق ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ خواتین کی سرکاری یونیورسٹی کی آئینی حیثیت کو چلینج کیا گیا ہے۔اس شخص نے کیس میں استدعا کی ہے کہ یونیورسٹی نہ صرف اس کی درخواست کو منظور کرے بلکہ اس زرتلافی بھی ادا کرے۔گذشتہ سال نومبر میں جب اس شخص نے یونیورسٹی کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو اس وقت یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے کہا تھا:’ ہماری خواتین میں تعلیم کے فروغ کی 90 سالہ تاریخ ہے اور ہم خواتین کو قیادت کی ذمہ داریوں کے لیے تیار کرنے کے حوالے سے تعلیم دینے پر کاربند رہیں گے۔‘
مرد نے خواتین یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ



















































