ریاض (نیوزڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی سیاسی رہنماو¿ں کی ہزاروں ٹوئٹس وہ کام نہیں کرسکیں جو سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی چند ٹوئٹس نے کردکھایا’عرب نیوز‘ کے مطابق شاہ سلمان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد جو پہلی ٹوئٹ کی اس میں سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کی وفات پر سعودی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ اس سے اگلی ٹوئٹ میں انہوں نے دعا کی ”میں خدائے بزرگ و برتر سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے لوگوں کی خدمت اور ان کی توقعات پر پور اترنے اور ملک اور قوم کے تحفظ کی ہمت عطائ فرمائے۔“ اس ٹوئٹ کو 2لاکھ 68 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا۔ اسی طرح انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کو خوش آمدید کہنے کے لئے ٹوئٹ کی جسے 1لاکھ 13 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا۔ شاہ سلمان اپنی چھٹی ٹوئٹ میں سعودی قوم سے مخاطب ہوئے اور اسے 3 لاکھ 76 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ، جبکہ 1لاکھ 31 ہزار مرتبہ لائیک کیا گیا۔ فرانس میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کے بارے میں جاری کی گئی ان کی ٹوئٹ کو بھی بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ اس ٹوئٹ کو 2لاکھ 97 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ اور لائیک کیا گیااورابھی تک ان کے لائکس میں اضافہ ہوتاجارہاہے جوکہ ایک بڑاریکارڈہے ۔