بیجنگ ۔۔۔۔.طب کی دنیا میں چین کا نیا کارنامہ سامنے ا گیا ہے۔ چین میں معذور شخص کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوگئی۔چینی سائنسدانوں نے طب کی دنیا میں نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کرڈالی ہے۔دنیا میں پہلے بار ہونے والے ریڑھ کی ہڈی کے اس ا?پریشن میں 2 ماہ قبل ٹریفک حادثے کے سبب نچلے دھڑ سے مفلوج ہوجانے والے شخص کے کمر کے مہروں کو ری جنریٹو اسٹیم سیل ٹرٹیمنٹ کے ذریعے دوبارہ جوڑا گیا۔چینی سائنسدانوں کی10 سالہ تحقیق کے بعد چین کے شہرتیانجن میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا ا?پریشن 4 گھنٹے جاری رہا، جس میں ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی میں خلاء4 پیدا کرتے ہوئے دوبارہ سے افزائش شدہ اسٹیم سیل اْس میں منتقل کیے۔ڈاکٹروں کے مطابق طویل ترین ا?پریشن کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے، تاہم اب اْنہیں اور مریض کے اہلِ خانہ جو مثبت نتائج کا انتظار ہے۔