اسلام آباد(نیوزڈیسک) یوٹیوب نے پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے لیے مقامی ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ورژن اِن ملکوں میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کو اُن کی ضرورت کے عین مطابق ہائی کوالٹی ویڈیوز کا تجربہ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ ورژن استعمال کرنے والوں کو دنیا کے سب سے بڑے آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم پردستیاب دنیا بھر کے مواد کی وسیع اقسام تک رسائی کے علاوہ وہ اپنی ثقافت اور زبان کے مزاج کے مطابق آگاہی حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ تفریح اور علم بھی حاصل کر سکیں گے۔ اب اِن ملکوں میں یو ٹیوب کے ہوم پیچ پر وزٹ کرنے والے اپنے ملکوں کی ایسی ویڈیوز اور پلے لسٹس دیکھ سکیں گے جو اِن ملکوں میں خود اْن کی اپنی زبان اور ڈومین میں مقبول ہیں۔ یوٹیوب دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ویڈیو شیئرنگ کمیونٹی ہے جسے دنیا بھر میں ماہانہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور اب اردو، نیپالی اور سنہالی سمیت 76 زبانوں میں دنیا کے 88ملکوں میں مقامی طور پر بھی دستیاب ہے۔ آج سے ان ممالک میں یوٹیوب کا وزٹ کرنے والے اپنے ملک کے لیے ڈیفالٹ یوٹیوب سائٹ دیکھ سکیں گے، مثال کے طور پر، پاکستان میں یو ٹیوب کے ہوم پیج کا وزٹ کرنے والے اب یوٹیوب پاکستان کی ویب سائٹ اردو میں دیکھ سکیں گے جس میں پاکستان کی پسندیدہ اور تجویز کردہ ویڈیوز کی پلے لسٹس بھی شامل ہیں۔ لوگ اب زیادہ آسانی کے ساتھ ، دنیا کی سب سے بڑی اور منفرد ویڈیو شیئرنگ کمیونٹی میں اپنی متعلقہ مقامی ویڈیو تلاش کر سکیں گے۔ اس تعارف کے نتیجے میں پاکستان، نیپال اور سری لنکا سے مزید لوگوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی تخلیقات اور ویڈیوز باقی دنیا کے ساتھ شیئر کر سکیں۔اس موقع پر گوگل کے نمائندے نے کہا،’’یہ ورژن متعارف کرانے کا ہمارا مقصد یوٹیوب کے تجربہ کوپاکستان، نیپال اور سری لنکا کی ضروریات کے مطابق زیادہ سے زیادہ بہتر بنانا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مقامی تخلیق کاروں ، شخصیات اور موسیقاروں کے لیے کام کرنے کی راہ ہموار ہو گی اور وہ دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک ویڈیو کمیونٹی میں اپنی چمک دمک دکھا سکیں۔‘‘دنیا کی سب سے بڑی، عالمی سطح پر قابل رسائی اور مفید معلوما ت کو منظم کرنے کے لیے گوگل کے مشن کے ساتھ ہم یوٹیوب سمیت اپنے تمام پلیٹ فارمز پر فکر وفن کے تحفظ اور تبادلے کے لیے پر عزم ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انٹرنیٹ ایک وسیع، محفوظ اور باعافیت پلیٹ فارم کے طور پر قائم رہے، جس کے لیے ہم صنعت، حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ عالمی سطح پر مستقل گفت و شنید کرتے رہیں گے۔ ہم حکومت کی جانب سے ویڈیوز کو بند کرنے کے لیے درخواستوں/ہدایات کو ٹریک کرتے رہیں گے اور اپنی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بھی شامل کرتے رہیں گے۔
یوٹیوب نے پاکستانیوں کے لئے نئے سال کی پہلی خوشخبری سنادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل



















































