جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو چائے پیجےئے جناب

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام چائے پینے والوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق چائے کو ان کھانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو ا پ کو مفید اور صحت مند زندگی فراہم کرسکتے ہیں۔
مختلف قسم کی چائے کو بنانے میں ایک خاص قسم کے پودے کے پتے اور کلیاں استعمال کی جاتی ہیں تاہم ان کو قابل استعمال بنانے کیلئے مختلف طریقوں سے پراسز کیا جاتا ہے۔یہاں ا پ کو چائے کی پانچ مختلف اقسام کی معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو ا پ کی صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتی ہیں۔

1۔ کالی چائے(بلیک ٹی)

کالی چائے ایک عام اور سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی چائے ہے جس کو پودے کے پتوں اور ڈالیوں سے حاصل کرکے روم ٹمپریچر پر پراسز کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد بہت تیز آنچ پراسے سکھایا جاتا ہے۔ اس چائے کے ایک کپ میں 40 گرام کافین موجود ہوتی ہے جو دل کے امراض اور کلسٹرول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

2۔ سبز چائے (گرین ٹی)

سبز چائے کو استعمال میں لانے کیلئے پراسزنہیں کیا جاتا، اسی لئے اس کا سبز رنگ برقرار رہتا ہے۔ اس میں چیزوں کو خراب ہونے سے بچانے کے خواص موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم میں موجود زہریلے مادوں کو قدرتی طور پر ختم کرنے کا باعث بنتے ہے۔ سبز چائے کے بارے میں یہ بھی دریافت ہوا ہے کہ یہ جسم میں قووت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور اس میں امائنو ایسڈ ہوتا ہے جو جسم کو پر سکون رکھتا ہے۔

3۔ اولونگ ٹی ، کالی چائے (بلیک ٹی )

اولونگ ٹی کالی چائے ہی کی ایک قسم ہے لیکن اس کے پراسز کا وقت کالی چائے سے قدرِ کم ہوتا ہے جس سے اس میں کوفین کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ اولونگ چائے کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے جس سے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد ملتی ہیں۔ اس کے استعمال سے جسم میں موجود گلیسرول کو کیلوریز میں منتقل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو دل کے امراض میں بھی کمی کا باعث بنتے ہیں۔

4۔ پوئر چائے

پوئر چائے زیادہ قابل استعمال سے پہلے دیگر کے مقابلے میں زیادہ پراسز کی جاتی ہے تاہم اس میں کوفین کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے۔ پوئر چائے ا?پ کے جسم میں کلسٹرول کو کم کر کے دل کو صحت مند رکھتی ہے اور یہ نظام ہضم کو بہتر بنا کر جسم میں موجود کلومریز اور زائد چربی کو کم کرنے میں مفید ہے۔

5۔ سفید چائے(وائٹ ٹی)

سفید چائینومولود پتوں اور ٹہنیوں سے بنائی جاتی ہے۔ اس کے ایک کپ میں 15 گرام کافین ہو تی ہے۔ اس میں جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے اور ا?پ کے جسم میں کینسر پیدانہیں ہونے دیتی۔ سفید چائے شریانوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دور کرنے اور جسم میں کلسٹرول کم کرنے میں مفید ہے۔سفید چائے میں کلشیم ، میگنیشم اور فلورائیڈ موجود ہوتے ہیں جو ہڈیو اور دانتوں کی مضبوطی کاباعث ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…