ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کمپنی فون اور کمپیوٹرزکے بعد الیکٹرک کار بنائے گی ‘ہزاروں انجینئرزکو بھرتی کرلیا گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے معروف کمپنی ایپل بھی ان کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑی بنا رہی ہے۔ مسک نے لاس اینجلیس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپل کمپنی ایک شاندار گاڑی خود سے بنانے کی کوشش کرے گی۔کسی بات کو اس وقت چھپانا بہت مشکل ہوجاتا جب اس پر کام کرنے کے لیے آپ ہزار سے زائد انجینیئروں کو ملازمت دیں۔تاہم وہ ایپل کمپنی کو وہ اپنے لیے خطرہ بھی نہیں سمجھتے ہیں بلکہ وہ کہتے ہیں ’اس سے یہ انڈسٹری اور پھیلے گی۔ٹسلا سب سیشاندار الیکٹرک گاڑیاں بناتی رہے گی اور یہی ہمارا ہدف ہوگا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دوسری کمپنیوں کی مدد بھی کریں گے۔دنیا کی بہترین الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں اگرچہ ٹسلا کا مقابلہ نسان اور بی ایم ڈبلیوسے ہے تاہم حالیہ عرصے میں اسے خسارے کا سامنا رہا ہے۔ٹسلا کی مشکلات میں مزید اضافہ اس امر سے بھی ہوا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ان کے کئی انجینیئرز کو حریف کمپینوں کی جانب سے ملازمت پر رکھ لیا گیا ہے جن میں چینی کمپنی فراڈے فیوچر اور ایپل شامل ہیں۔خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے گاڑی بنانے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے حال ہی میں گاڑیوں سے متعلق کئی انٹرنیٹ ڈومین رجسٹر کروائے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…