اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

الیکٹرانکس بنانے سے پہلے سام سنگ کیا بیچا کرتا تھا ؟کمپنی کی دلچسپ اور حیران کن تاریخ

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کا شمار دنیا کی صفِ اول کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ آج اس کا شمار ایپل، فیس بک، مائیکروسافٹ، ایمزون اور گوگل جیسی کمپنی کی صف میں کیاجاتا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً نصف صدی قبل اس کمپنی کا ٹیکنالوجی سے دور دور کا بھی واسطہ نہ تھا اوریہ سمارٹ فون کی بجائے مچھلی بیچا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی دلچسپ تاریخ کا مختصر احوال درج زیل ہے۔
٭ سام سنگ کی بنیاد 1938ءمیں بائنگ چ±ل لی نے رکھی۔ اس وقت یہ کمپنی چین کو خشک مچھلی اور آٹا برآمد کیا کرتی تھی۔
٭پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں اس کمپنی نے لائف انشورنس اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بھی قدم رکھ دیا۔
٭ سال 1969ءمیں سام سنگ الیکٹرونکس کی بنیاد رکھی گئی اور 1970ءمیں اس کمپنی نے اپنے بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی کی فروخت کا آغاز کیا۔
٭ 1970ءکی دہائی میں سام سنگ نے پیٹرو کیمیکلز، واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور مائیکرو ویو بنانے شروع کئے۔
٭ 1980ءکے بعد اس کمپنی نے کلر ٹی وی، پرسنل کمپیوٹر، وی سی آر اور ٹیپ ریکارڈر بنانے شروع کئے اور اسی دور میں شمالی امریکا کو برآمدات بھی شروع کی گئیں۔
٭ 1990ءکی دہائی کے وسط میں سام سنگ نے پرسنل کمپیوٹر میں استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز اور میموری کی پیداوار شروع کی جو آج بھی اس کے کاروبار کا بڑا حصہ ہے۔
٭ جب 1995ءمیں کمپنی کا پہلا موبائل فون منظر عام پر آیا تو چیئرمین ک±ن ہی لی کو معلوم ہوا کہ یہ کام نہیں کررہا تھا۔ وہ سیدھے فیکٹری پہنچے اور سارا سٹاک جلانے کا حکم دے دیا۔
٭ ابتدائی ناکامی کے بعد بالآخر 1999ءمیں سام سنگ نے انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ پہلا موبائل فون بنایا۔
٭ سام سنگ نے گلیکسی ایس اینڈرائیڈ فون 2010ءمیں متعارف کروایا، اسی سال گلیکسی ٹیب بھی سامنے آئی۔
٭ آج سام سنگ کی مصنوعات دنیا کے ہر کونے میں مقبولیت رکھتی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…