پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شادیوں کیلئے مہم چلانے والی خاتون کے نیٹ پر چرچے،کلک کر کے جانیں

datetime 20  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ ۔۔۔۔۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک خاتون ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثرات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔27 سالہ سمارا حمدی اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے دلہن کے لباس میں عوامی مقامات پر جاتی ہیں۔مصر کی نیوز ویب سائٹ احرم آن لائن کے مطابق سمارا کی ایک سال کے دوران دارالحکومت کے مختلف عوامی مقامات پر شادی کے لباس میں تصاویر سامنے آئی ہیں۔سمارا احمد اندرونی آرائش کی ڈیزائنر ہیں اور اس وقت پرفارمسنگ آرٹس میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔سمارا کے مطابق ان کی اپنے خاندان سے بھی شادی میں تاخیر پر اکثر جھگڑا ہوتا ہے۔
’ آپ کتنی بھی مہذب ہوں، اس کو نہیں دیکھا جاتا ہے اگر آپ نے شادی نہیں کی یا جس مقصد کے لیے بنایا گیا تھا کہ آپ شادی کریں اور ایک خاندان بنائیں۔‘سمارا کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر موجود صفحے پر درجنوں تعریفی بیانات پوسٹ کیے گئے ہیں۔سمارا کی ایک سال کے دوان مختلف مقامات پر کھینچی گئی تصاویر فیس بک پر جاری کی گئی ہیں
ان میں ایک مصطفیٰ کے مطابق:’ شاباش، یہ ایک بیمار معاشرہ ہے۔‘ ایک دوسرے شخص موشارا نے لکھا ہے کہ’ اگر جوانی میں ایک شخص کے بچے نہیں ہیں تو بڑھاپے میں کوئی اس کی دیکھ بھال نہیں کرے گا۔‘
سمارا کی شادی کے لباس کی ایک ویڈیو نے گذشتہ سال نومبر میں ایک ایوارڈ بھی جیتا تھا لیکن ان کی اس مہم کا خود ان کے خاندان پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔سمارا کے مطابق ان کی والدہ اب بھی انھیں بڑی عمر کی غیر شادی شدہ خاتون کہتی ہیں۔مصر میں سال 2011 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بہت سارے مصری شہری 30 سال تک شادی نہیں کرتے ہیں۔ان اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 90 لاکھ افراد ایسے ہیں جنھوں نے 33 سال تک پہنچنے کے باوجود شادی نہیں کی اور ان میں نصف سے زآید تعداد خواتین کی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…