میلبورن۔۔۔۔۔ ا سٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان جارج بیلی نے ہندوستان کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔جارج بیلی انجری کا شکار مائیکل کلارک کی غیر موجودگی میں ا سٹریلین ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔بیلی گزشتہ 12ماہ کے دوران بحیثیت کپتان دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب ہوئے جس کے باعث ان پر ا ئی سی سی قوانین کے تحت ایک میچ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔اتوار کو میلبورن میں انڈیا کے خلاف میچ میں اسٹریلین ٹیم نے کوٹے کے اوورز مکمل کرنے میں مقررہ وقت سے 23 منٹ زیادہ صرف کیے۔اس کے ساتھ ساتھ بیلی پر میچ فیس کا 20 فیصد اور بقیہ ٹیم کے ارکان پر 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ا سٹریلین قائد پر پابندی کے بعد ان کی جگہ کیمرون وائٹ یا شان مارش میں سے کسی ایک کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔بیلی کی عدم دستیابی کے بعد اب انگلینڈ کے خلاف منگل کو ہوبارٹ میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں ممکنہ طور پر اسٹیو اسمتھ کینگروز کی قیادت کریں گے۔اسمتھ ان دنوں اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں اور انہوں نے انڈیا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلارک کی عدم موجودگی میں ا?سٹریلیا کی شاندار انداز میں قیادت کرنے کے ستھ ساتھ چار سنچریاں بھی اسکور کیں۔اب بیلی کی عدم موجودگی میں ان کے پاس ایک بار پھر ویسی ہی کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔