جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق قوم سے معافی مانگنے پرکیوں مجبورہوئے؟ کلک کر کے جانئے

datetime 18  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ 4 ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم کی جارہی ہیں تاکہ قوم کو ریلیف مل سکے۔ ملک اس وقت احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان مسلسل غلط بیانی کررہے ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی بات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وہ اپنے 85 ہزار ووٹ سنبھال کر رکھ?ں ان کے ایک لاکھ25 ہزار ووٹوں کی فکر نہ کریں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے بحران پر قوم سے معذرت خواہ ہیں، حکومت اس بحران پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کررہی ہے، اس کے علاوہ اس معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے نقصان میں کمی اورفائدے میں اضافے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ریلوے کے پاس ایندھن کا 14 روزہ کا ذخیرہ ہوتا ہے جسے بڑھا کر 30 روز تک لایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…