جنیوا۔۔۔۔شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کرسٹی والٹن نے دنیا کی سب امیر خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ان کی دولت کا اندازہ سینتیس اعشاریہ نو رب ڈالر ہے۔کرسٹی والٹن امریکی سْپر مارکیٹ وال مارٹ( walmart ) کے مالک جان والٹن کی بیوہ ہیں۔ 2005 میں جان والٹن کے انتقال کے بعد وراثت میں انہیں ایک بڑا حصہ ملا۔اور اب دنیا کی اس امیر ترین خاتون کی کْل دولت37.9 ارب ڈالر ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا تعلق امریکا سے ہے جن میں مرد و خواتین دونوں ہی شامل ہیں۔ دنیا کے دو ہزار 325 ارب پتی افراد میں سے 609 امریکی ہیں۔کاسمیٹک مصنو عات بنانے والی کمپنی L’Oreal کی مالک اور سب سے بزرگ امیر ترین خاتون لی لیانے بیٹن کورٹ ( Liliane Bettencourt) گزشتہ سال ہی 92 سال کی ہوئی ہیں ، ان کی دولت کی مالیت 31.9 ارب ڈالر ہے۔لی لیانیدنیا کی دوسری امیر ترین اور یورپ کی سب سے امیر خاتون ہیں ، بر اعظم یورپ میں 775 ارب پتی افراد ا?باد ہیں۔تیسرے نمبر پر امیر تین خاتون کا تعلق ا?سٹریلیا سے ہے۔60سالہ جینا رِن ہارٹ( Gina Rinehart )ہیں جن کی کل دولت 14.8 ارب ڈالر ہیں۔میکسیکو کے ارب پتی کارلوس سلم کی بیٹیاں وینیسا، ماریا اور جووانا۔ جنوبی امریکا کی امیر ترین خواتین ہیں ، تینوں کے کل اثاثوں کی مالیت19 ارب ڈالر بنتی ہے۔چین کی 33سالہ ینگ ہوئی یان امیر ترین خواتین کی فہرست میں سب سے کم عمر ہیں۔ یہ6.3 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالک اور ایشیا کی سب سے امیر خاتون ہیں۔اس وقت دنیا بھر سوا دو ہزار،ارب پتی افراد میں سے صرف 12فیصد خواتین ہیں،جن کی تعداد286 اور اوسط عمر 61 سال ہے۔یہ اعداو شمار عالمی ادارے ویلتھ ایکس اینڈیو بی ایس بلینئر Wealth۔X and UBS نے جاری کئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































