پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سمارٹ موبائل فون ڈینگی بخار سے بچائیں گے

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔ڈینگی بخار کے مچھروں کی نشاندہی کے لیے اب اسمارٹ موبائل فون استعمال کیے جائیں گے۔اسمارٹ موبائل فون سے ڈنگی مچھروں کی افزائش کے مقامات اور علاقوں کا پتہ لگایاجا سکے گا،اسمارٹ فون میں ڈنگی بخار میں مبتلا مریضوں کا مکمل ڈیٹا اور آن لائن سافٹ ویئر موجود ہوگا جس سے ڈیجیٹل میپنگ بھی کی جاسکے گی، تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈنگی بخارکی وجہ بننے والے مچھروں کی افزائش کے مقامات اور مریضوں سمیت دیگر معلومات کی ڈیجیٹل میپنگ کے لیے انسداد ڈنگی پروگرام (ڈنگی پریوینشن اینڈکنٹرول پروگرام سندھ) نے 42 اسمارٹ موبائل فون حاصل کرلیے ہیں۔
جوجلد ہی تمام فوکل پرسنزکے حوالے کر دیے جائیں گے، اسمارٹ فون کے ذریعے ڈنگی بخار کی وجہ بننے والے مچھرکے لاروے کی افزائش والی جگہوں اور علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے گی جن علاقوں سے ڈنگی کے مریض رپورٹ ہوں گے ان کی تفصیل بھی ا ن لائن رکھی جائیں گی، اسمارٹ فون میں تمام معلومات کے ڈیٹا کا سافٹ ویئر بھی موجود ہوگا اس سلسلے میں ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ا رگنائزیشن لیبارٹری کا انسداد ڈنگی پروگرام سے معاہدہ طے پایا ہے، لیبارٹری میں مچھروں کے لاروے کی اقسام جاننے کیلیے تجزیہ کیا جائے گا، ابتدائی طور پر معاہدہ 4 ماہ کیلیے کیاگیا ہے جسے بعد میں توسیع دی جائیگی۔
انسداد ڈنگی پروگرام نے مفاہمتی معاہدے کے لیے سپارکوکے کو بھی درخواست دی ہے جس کا مثبت جواب نہیں ا یا، ذرائع کے مطابق اسمارٹ فون پہلے مرحلے میں کراچی کے فوکل پرسن اور متعلقہ افسران کودیے جائیں گے ، ابتدائی طورپرکراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ حیدرا باد، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور لاڑکانہ میں اسمارٹ فونزکے ذریعے ڈنگی کی ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی، ذرائع کے مطابق انہی اضلاع میں ڈنگی کے کیسز سب سے زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں گزشتہ سال ڈنگی بخار سے17 مریض جاں بحق ہو ئے تھے جبکہ سندھ بھر میں اس بخار میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد 1300 کے قریب تھی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…