جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پورے یورپ میں سکیورٹی انتہائی سخت ،بیس سے زیادہ مشتبہ مسلمان شدت پسند گرفتار

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس۔۔۔۔یورپ میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کی گئی کارروائیوں کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔بیلجیئم، فرانس اور جرمنی میں بیس سے زیادہ مشتبہ مسلمان شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ فرانس کے بعد اب بیلجیئم بھی سڑکوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج تعینات کررہا ہے۔
پچھلے ہفتے پیرس میں رسالے چارلی ایبڈو کے دفتر سمیت دوسری جگہوں پر مسلح حملوں میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد یورپ کے کئی ملکوں نے سکیورٹی پہلے ہی سخت کررکھی تھی۔بیلجئم کی پولیس نے جمعرات کو چھاپوں کے دوران دو مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک اور پانچ افراد کو گرفتار کیا جن پر دہشتگرد گروپ کی کارروائیوں میں حصہ لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما اور برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے امریکی اور برطانوی حکام کا مشترکہ گروپ بنانے کا اعلان کیا ہے تاکہ دونوں ملک ’پرتشدد شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرسکیں‘۔
رہنماؤں کے مطابق یہ ٹاسک فورس چھ ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…