اسلام آباد (نیوزڈیسک)برطانوی سائنسدانوں نے ایسا زلزلہ پروف بیڈ تیار کیا ہے جو زلزلہ آنے کی صورت میں از خود بند ہوجاتا ہے اور اس پر لیٹا ہوا انسان محفوظ رہے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ پروف بیڈ کا بنیادی نظریہ 2010 میں پیش کیا گیا مگراسے برطانوی ماہرین نے عملی شکل دے دی ہے جو رات کے اوقات میں سوتے وقت آنے والے زلزلے کے دوران عمارت کے گر جانے کے باوجود اس پر لیٹے انسان کو محفوظ رکھے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آتے ہی بیڈ اچانک ایک باکس میں تبدیل ہو جائے گا اور اپنے اوپر شخص کو اپنے اندر بند کرلے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ زلزلے سے بہت جلد زیادہ خوف زدہ ہوجاتے ہیں اور اس کا فوری اثر لیتے ہیں ان کے لیے یہ بیڈ بہتر نہیں بلکہ ان کی قبر بن جائے گا البتہ جو لوگ زیادہ ہمت اور حوصلے سے کام لینے والے ہیں اور اس خوف کو برداشت کرسکتے ہیں وہ اس بیڈ کا استعمال کر سکتے ہیں جو انہیں زلزلوں میں محفوظ رکھ سکتا ہے۔ لیکن بعض ماہرین کاکہنا ہے کہ زیادہ دیر اس میں رہنے سے انسان کے سانس بند ہونے کا خدشہ بھی ہے اس لیے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں