براسییلیا(نیوز ڈیسک)برازیل میں 48گھنٹے کے لئے واٹس ایپ بلاک کردیا گیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ایک عدالت نے ملک کے موبائل سروس فراہم کرنے والے اداروں کو 48گھنٹوں کے لئے واٹس ایپ بلاک کرنے کی درخواست کی جس کے بعد ملک بھر میں سروس معطل کر دی گئی۔ساو¿ پالو ریاست کیجسٹس ٹربیونل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی رات سے 48گھنٹے کے لئے تمام موبائل سروس فراہم کرنے والے اداروں کو واٹس ایپ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ جس کے بعد تمام کمپنیوں نے درخواست پر عمل کرتے ہوئے بدھ کی رات سے ملک بھر میں واٹس ایپ سروس معطل کر دیا انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ بلاک کرنے کی اصل وجہ کی وضاحت نہیں کی گئی لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ ملک میں مسلسل جاری فوجداری مقدمے کی سماعت کا حصہ ہے۔ عالمی سطح پر مقبول پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن جو روز مرہ کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔