پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

محمد عامر پر کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن

datetime 12  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔ اسپاٹ فکسنگ کے باعث پانچ سالہ پابندی کا شکار محمد عامر پر کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ چھ ماہ تک ان کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے گا جس کے بعد ان کی قومی ٹیم میں شمویت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ہدنوستانی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے پریس ٹرسٹ اف انڈیا(پی ٹی ائی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے تاثر بالکل غلط ہے اور ستمبر میں پابندی کے خاتمے کے بعد ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر پہلو سے ان کا بغور جائزہ لیں گے اور قومی ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں سے ان کے حوالے سے ارا لیں گے جس کے بعد ان کو پاکستان کے لیے دوبارہ کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔’یقیناً انہوں نے ایک جرم کیا اور ملک کو بدنام کیا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کر لیں گے کہ ان کے ساتھ اور خلاف کھیلتے ہوئے کھلاڑی اطمینان محسوس کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کا مکمل اطمینان کریں گے اگر انہیں پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو وہ اس غلطی کا دوبارہ ادراک نہیں کریں گے، اس لیے اب تک یہ عامر کے لیے سیدھا یا شارٹ کٹ معاملہ نہیں ہے‘۔شہریار نے انکشاف کیا کہ بظاہر اب تک پاکستانی ٹیم کے کسی بھی رکن نے عامر کی واپسی کے حوالے سے براہ بورڈ سے کسی بھی قسم کے خدشات کا اظہار نہیں کیا لیکن ہمیں ڈریسنگ روم میں اس حوالے سے تحفظات کے اشارے موصول ہوئے ہیں۔’اگر اپ ذاتی حیثیت میں مجھ سے پوچھیں میرا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی غلطی سے سبق سیکھتے ہوئے توبہ کر لی ہے اور دوبارہ ایسا نہیں کریں گے لیکن ہم سو فیصد یقین دہانی چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ دوبارہ خراب نہیں کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہو گا جب کبھی وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں تو کیا ان کی کارکردگی ایسی ہے کہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا جا سکے کیونکہ اس وقت بہت سے بہترین نئے کھلاڑی سامنے ا رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ائی سی سی عامر کو کچھ ریلیف فراہم کرتے ہوئے باقاعدہ پابندی کے خاتمے سے قبل کم از کم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیدے گی لیکن میرے خیال میں وہ اگلے ڈومیسٹک سیزن سے پہلے ایکشن میں نظر نہیں ائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے عامر کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ائی سی سی کو ایک خط بھی تحریر کیا تھا اور اس حوالے سے اینٹی کرپشن یونٹ کا فیصلہ انے میں کچھ ہفتے لگیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے پابندی کا شکار دیگر دو فاسٹ باؤلرز محمد اصف اور سلمان بٹ کی کے حوالے سے کہا کہ ان کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سی کیونکہ انہوں نے ہماری توقعات کے مطابق تعاون نہیں کیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…