بارسلونا۔۔۔۔مایہ ناز فٹ بالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ بارسلونا کلب نہیں چھوڑ رہے اور یہ خبریں کہ انھوں نے کوچ لوئی اینریک کا استعفے کا مطالبہ کیا تھا ’جھوٹ‘ ہیں۔اطلاعات تھیں کہ 27 سالہ میسی بارسلونا کلب کے کوچ اینریک کے ساتھ جھگڑے کے بعد کلب چھوڑنا چاہتے تھے۔میسی نے کہا ’میں اپنی ٹیم کو چھوڑ کر کسی اور ٹیم چاہے وہ چیلسی ہو یا مانچسٹر سٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔‘’میں تنگ آ گیا ہوں ان خبروں سے۔ میں نے کسی سے کسی کو نکالنے کا نہیں کہا۔‘اطلاعات کے مھابق فیلڈ پر کوچ اینریک کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد ٹیم چھوڑنے کا سوچ رہے تھے۔میسی نے کہا ’لوگ تو ایسے سمجھتے ہیں جیسے میں کلب چلا رہا ہوں۔ میں کسی سے بھی کوئی فیصلہ کرنے کا نہیں کہتا۔ لوگ ایسی باتیں ہمیں نقصان پہنچانے کے لیے کرتے ہیں۔ زیادہ افسوس اس وقت ہوتا ہے جب ایسی باتیں بارسا ہی کے لوگ کرتے ہیں۔ ہمیں متحد رہنا چاہیے۔‘