اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلمان سے شادی پر بولی وڈ اداکارہ نشانے پر

datetime 10  جنوری‬‮  2015 |

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے نشانے پر آگئیں اور ان کے خلاف جارحانہ مہم شروع کردی گئی۔

ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد نے کرینہ کپور کی ایک ایسی تصویر شائع کی ہے جس میں اداکارہ کا چہرہ نقاب میں چھپایا گیا ہے جبکہ آدھا بے نقاب جس میں بندی اور سیندور لگا نظر آرہا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ٹوئیٹر پر سامنے آنے والی اس تصویر کو ہندو تنظیم کے خواتین سیل نے ایک میگزین میں شائع کیا جس کا مقصد ہندو لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادی کے رجحان کی روک تھام کرنا ہے۔

View image on Twitter

خیال رہے کہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد اسلام تو قبول نہیں کیا مگر اپنے نام کے آخر میں خان کا اضافہ ضرور کرلیا۔

وشوا ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ اگر کرینہ کپور خان کو اس تصویر کی ایڈیٹنگ پر اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں ہم تو اسے “لَو جہاد” کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

اس تنظیم کا ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی الحاق ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…