اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سیاستدان کی نظر میں آخر گدھا ہی ایوارڈ کا مستحق کیوں ٹہرا،کلک کر کے جانئیے

datetime 9  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

نئی دہلی۔۔۔۔بھارت میں اطلاعات کے مطابق ایک سیاست دان نے ایک خصوصی تقریب میں دو گدھوں کو ان کی محنت اور وفاداری پر ایوارڈ دیا ہے۔بھارت کے نجی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلور میں ایک علاقائی سیاسی جماعت کے رہنما وتل ناگاراج نے دونوں گدھوں کو ایوارڈ دیے ہیں۔وتل ناگاراج کے مطابق:’میں نے گدھوں، کتوں، بھینسوں، گائیں اور بیلوں سمیت گھریلو جانوروں کو عزت دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ انسانوں سے زیادہ وفا دار، زیادہ محنت کرنے والے، منظم اور فرمانبردار ہوتے ہیں۔‘وتل ناگاراج نے شہر کے ایک بس سٹیشن پر منعقد ہونے والی تقریب میں گدھوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کو رنگدار موتیوں اور چادروں سے سجایا گیا۔وتل ناگاراج کے مطابق بھارت میں گدھوں کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے لیکن ان پر توجہ نہیں دی جاتی ہے۔
’کوئی درخواست طلب نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی کوئی درخواست موصول ہوئی اور امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے ججوں کی کوئی کیمٹی نہیں تھی اور یہ دنیا میں ایوارڈ دینے کی سب سے منفرد تقریب ہے اور مستقبل میں بنگلور میں جانوروں کو مزید انعامات دیے جائیں گے۔‘وتل ناگاراج نے وعدہ کیا کہ وہ ان گدھوں کی خدمات کے اعتراف میں ہر ماہ ان کی عزت افزائی کریں گے۔وتل ناگاراج اپنے انوکھے اقدامات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…