اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے بے یار و مددگار چھوڑ ے گئے بچے ماں کے حوالے کر دئیے

datetime 9  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کو بے یار و مددگار چھوڑنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں بچے ماں کے حوالے کرتے ہوئے والد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے والدین کی غفلت ولاپرواہی کا شکار 2 بچوں کے کیس کی سماعت کی اس موقع پر 6 سالہ عمر اور 5 سالہ ا منہ کی ماں سیماں اور دادا بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس فرخ نے بچوں کی والدہ سیماں سے استفسار کیا کہ ماں اپنے بچے کیسے چھوڑ سکتی ہے، زندگی میں پہلی ماں دیکھی ہے جو اپنے بچے چھوڑ کر چلی گئی جس پرسیماں کا کہنا تھا کہ میرے شوہر عدنان ظفر نے مجھے گھر سے مار پیٹ کر نکالا اور بچے چھین لئے تو بچے اپنے ساتھ کیسے رکھتی، سیماں نے عدالت کو بتایا کہ میں حاملہ ہوں اور عدنان نے مجھے طلاق نہیں دی۔عدالت میں پیش ہونے والے بچوں کے دادا نے موقف اختیار کیا کہ ٹی و ی پر دیکھا تو بچوں کو لینے ا گیا ہوں اور میرا بیٹا دبئی میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہی ہے۔ عدالت نے بچوں کے دادا کو ہر ماہ 6 ہزار روپے خرچہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ا ئندہ سماعت پر عدنان ظفر کو پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ کیس پر مزید کارروائی بدھ کو ہوگی۔واضح رہے کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے جھگڑے کے بعد دونوں بچے پڑوسی ارشد کے گھر چھوڑ کرماں مہکے اور باپ دبئی روانہ ہوگیا تھا جس کے بعد ارشد نے ایک روز قبل بچوں کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…