لندن(این این آئی)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل کے قریب مارچ یا احتجاج کرنے کی کوشش نہ کریں۔
قاسم خان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے اپنے ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ایسے کسی اجتماع کو اڈیالہ جیل پر کسی جوابی کارروائی کیلئے جواز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جہاں میرے والد زیر حراست ہیں،ایسی کسی بھی صورت حال میں ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس لیے میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاط اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی کو بھی ایسا کوئی جواز یا موقع نہ دیں جس کے نتیجے میں کوئی ایسا واقعہ پیش آئے جو میرے والد کی جان کیلئے خطرہ بن جائے۔
I’ve been instructed to call on the public not to attempt to march or protest nearby Adiala jail on 27 March. I’ve heard from sources that this may be used as an excuse for the establishment to launch a “counter” assault on the jail (Which my father is being held in), which could endanger his life. Please do not give them any reasons for “accidents” to happen to my father during the protest.
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) September 24, 2026



















































