اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

شاہ جی کی وزارت اعلیٰ کو کس سے خطرہ ،جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 6  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم کے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ا صف علی زرداری سے اختلافی معاملات حل ہونے کے بعد ان کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں نے پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور4 ماہ سے وزارت سے اپنی عملی لاتعلقی ختم کرتے ہوئے دوبارہ باضابطہ طور پر وزارت سنبھال لی۔اس صورتحال کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اطمینان کا سانس لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف متوقع تحریک عدم اعتماد کا خطرہ بھی ٹل گیا۔ ذرائع کے مطابق اختلافات کا خاتمہ اتوار کو بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ا صف علی زرداری سے مخدوم امین فہیم کی تفصیلی ملاقات کے دوران ہوا۔ ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم کی ا صف زرداری سے ون ٹو ون ملاقات کے بعد بات چیت کے دوسرے دور میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی شرکت کی جس میں مخدوم امین فہیم کے فرزند جمیل الزماں بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران مخدوم امین فہیم کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ا ئندہ پارٹی کے تمام تنظیمی معاملات ان کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے فرزند صوبائی وزیر برائے ریونیو و ریلیف مخدوم جمیل الزماں کے محکموں میں غیر متعلقہ افراد کی مداخلت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ مخدوم جمیل الزماں گذشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے غیر فعال وزیر بنے ہوئے تھے، اس دوران انھوں نے صوبائی کابینہ کے کسی اجلاس شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم کو یہ بھی شکایت تھی کہ سرکاری عہدوں پر فائز ان کے بیٹوں کو بھی ا?زادانہ طور پر کام کرنے نہیں دیا جارہا۔ امین فہیم کے ایک فرزند شکیل الزماں ممبر بورڈ ا ف ریونیو ہیں جبکہ دوسرے فرزند عقیل الزماں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امین فہیم کو اس حوالے سے بھی کچھ یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ا صف زرداری سے ملاقات کے دوران امین فہیم نے اپنے تحفظات اور شکایات سے انھیں ا گاہ کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امین فہیم نے کہا کہ ا صف زرداری کوحکومت سے متعلق عوامی شکایات سے ا گاہ کردیا ہے، میں پارٹی کا صدر ہوں جہاں بھی کوئی خامی دیکھوں گا وہاں اصلاح کیلیے بات ضرور کروں گا۔ انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہوگی سندھ میں فارورڈ بلاک کے متعلق مجھے کوئی علم نہیں، میرے پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، ہمارا اور پارٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال پر امین فہیم کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق وہ پارٹی موقف کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپنے ا بائی علاقے ہالا میں اپنے والد مخدوم طالب المولیٰ کے نام سے یونیورسٹی بنائی جائے گی جس کا باضابطہ اعلان 11 جنوری کو والد کی برسی کے موقع پر کروں گا۔ دریں اثنا ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے صوبائی وزیر ریونیو، ریلیف و بحالی مخدوم جمیل الزماں نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں کو تھر میں بحالی کے کام کی نگرانی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جمیل الزماں کے صاحبزادے محبوب الزماں بھی انکے ہمراہ تھے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…