سر ائیو ۔۔۔۔ سربیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک گڑھے میں دبائے گئے تقریباً 18 ہزار کیک کو گڑھے سے چوری کر کے دوبارہ غیر قانونی طور پر بیچ دیا گیا ہے۔یہ کیک سربیا کے ایک شہر میں ضائع کرنے کے لیے اس وقت ایک گڑھے میں دبا دیے گئے تھے۔ جس ریفریجیریٹر میں ان کو رکھا گیا تھا اس کے خراب ہونے کے بعد ان کو گڑھے میں دبایا گیا تھا۔سربیا کی مقامی میڈیا کے مطابق 24 دسمبر کو ان کیک کو گڑھے سے چوری کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کیکس کو چوری کرنے اور غیر قانونی طور پر بیچنے کے پیچھے ایک منظم گروہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی شخص کے بیمار ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس گڑھے کے ارد گرد کام کرنے والے کئی ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ویب سائٹ بی 92 نے شہر کے میئر کے حوالے سے بتایا ’یہ کیک مشکوک جگہوں پر مشکوک قیمتوں میں دستیب ہونے لگے۔‘سربیا میں صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے ان کیکس کی تصاویر شائع کی ہیں اور لوگوں کو متنبہ کیا ہے۔