اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی رہنماء خالدہ ضیاء کو نظر بند کر دیا گیا

datetime 4  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ۔۔۔۔بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حکم پر پولیس نے اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ان کے دفتر میں نظر بند کر دیا ہے جب کہ ملک بھر میں کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خالدہ ضیاء نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت کے خلاف پورے بنگلہ دیش میں ’ڈیمو کریسی کلنگ ڈے‘ منانے کا اعلان کر رکھا تھا کہ پولیس نے سابق وزیراعظم کے دفتر پر دھاوا بول کر انھیں نظر بند کردیا۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما ایس آر شمس البسواس کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء4 اپنی پارٹی کے بیمار رہنماؤں کی عیادت کے لئے آئی تھیں کہ پولیس نے ان کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا اور انھیں نظر بند کر دیا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے خالدہ ضیاء کو نظر بند نہیں کیا بلکہ ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، وہ خود اپنا دفتر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔پولیس نے بی این پی کے دیگر رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سمیت اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ پی این پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے 400 کارکنوں اور بہت سے اہم رہنماؤں کو گرفتار کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیاء کی بی این پی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے خدشے کے پیش نظر مکمل طور پر بائیکاٹ کردیا تھا جس کے باعث شیخ حسینہ واجد بلا مقابلہ ملک کی وزیراعظم منتخب ہو گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…