اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما آپے سے باہرہوگئے،شاہ رخ خان کو ملک دشمن قراردےدیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی انتہاپسند ہندووں کے خلاف آوازاٹھانے پرفلم سٹارشاہ رخ سخت مشکل میں آگئے ہیں،،بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سیکریٹری جنرل کیلاش وجے ورگیہ نے شاہ رخ خان کودیش دروہی یعنی ملک دشمن قراردے دیاہے۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان رہتے انڈیا میں ہیں مگرذہنی طورپروہ پاکستان میں ہیں،،ان کی فلمیں انڈیا سے کروڑوں روپے کماتی ہیں اورانہیں بھارتی قوم میں ہی برداشت کی کمی نظرآرہی ہے،،ٹوئیٹرپرجاری ہونے والے اپنے پیغام میں کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمنی نہیں تواورکیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مستقل رکن بننے کی کوشش کررہا ہے تو پاکستان سمیت ا س کے حامی بھارت کی ان کوششوں کوسبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں،ا ن کاکہنا تھا کہ بھارتی قوم کو عدم برداشت کا طعنہ دینے والے پاکستان اوردوسری بھارت مخالف قوتوں کا راگ الاپ رہے ہیں،،کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ جب 1993میں ممبئی میں دھماکے ہوئے اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے جب 26/11کوممبئی پرحملہ ہوا اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے؟شاہ رخ خان کے اس بیان کے بعد کہ بھارت میں انتہاپسندی اسی طرح جاری رہی تووہ اپنا پدماشری ایوارڈ واپس کردیں گے انہیں ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے مسلسل تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…