لاہور (آن لائن) ” چین کے وزیراعظم ( Mr.Li Keqiang) لی کیانگ منصوبوں کو تیزرفتاری ،اعلیٰ معیار او رمقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں کے بہت معترف ہیں او رشہبازشریف کو اس ضمن میں مین آف ایکشن کے نام سے پکارتے ہیں “- اس امر کا انکشاف آج ےہاں چےن کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے ایمبسڈرلےو گےوےنگےان نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا- انہوںنے بتایا کہ چین کے وزیراعظم کئی اہم مواقع پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو پاکستان کا مین آف ایکشن کہہ چکے ہیںاو رچین کے عوام میں بھی شہبازشریف اپنی غیر معمولی محنت سے کام کرنے کی حیثیت سے مقبول ہیں-ایمبسڈرلےو گےوےنگےان نے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں کے لئے جو عملی اقدامات پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اٹھائے ہیں -وہ قابل تحسین ہیں اور میں خود اس بات کا برملا اعتراف کرتا ہوں کہ شہبازشریف حقیقی معنوں میں مین آف ایکشن ہیں اور چین کے وزیراعظم نے آپ کے بارے میں بالکل درست کہاہے-ایمبسڈرلےو گےوےنگےان نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ اورچینی وزیرخارجہ وانگ ژائے (Wang Yi ) کا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے لئے خصوصی پیغام بھی پہنچایا -انہوںنے کہاکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژائے محمد شہبازشریف کو اپنا بھائی کہتے ہیں او روہ آپ سے جلد ملاقات کے متمنی ہیں- امید ہے کہ وہ جلد پنجاب کا دورہ کریں گے – وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا-















































