اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری شادی اور پھر طلاق کی قبل ازوقت خبر بریک کرنیوالے سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک مرتبہ پھر نئے انکشافات کردیئے ہیں۔عارف نظامی کاکہناتھاکہ طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی ، دودن قبل شدید جھگڑاہوااوریہی جھگڑاطلاق کی وجہ بنااورطلاق اچانک دے دی گئی ۔دونوں کے درمیان اس سے پہلے اس موضوع پرکوئی باہمی رضامندی نہیں تھی















































