لاہور(نیوز ڈیسک) عمران خان اور ان کی اہلیہ کے مابین باہمی مشاورت سے طلاق پر اتفاق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان نے باہمی مشاورت سے طلاق پر اتفاق کیا ہے . ریحام خان گذشتہ روز ہی لندن روانہ ہو گئی ہیں، جبکہ وہ عمران خان سے تمام معاملات طے کر کے لندن گئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پاکستان ہی میں موجود ہیں. ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ یہ تکلیف دہ معاملہ ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین طلاق باہمی رضا مندی سے ہوئی ہے ، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ طلاق دینے کا فیصلہ نہایت سنجیدہ اور حساس مسئلے پر کیا گیا. البتہ میڈیا سے درخواست ہے کہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے گریز کیا جائے. واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق سے متعلق متعدد خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں جن کی تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے بتایا کہ ریحام خان اور عمران خان میں طلاق باہمی رضا مندی سے ہوئی ہے۔