ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور 32 کلو وزنی شرارہ پہن کر رقص کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اپنی آنیوالی فلم کی اینڈ کا کے ایک گانے میں 32 کلو بھاری شرارہ پہن کر رقص کریں گی جسے ان کے قریبی دوست اور مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرینہ نے پوری فلم میں مغربی ملبوسات پہنے ہیں اور اپنے مداحوں کےلئے انہوں نے ایک گانا اس مشرقی لباس میں فلمایا ہے۔زردوزی کا بھاری کام اور نیٹ کے کپڑے سے بنے اس شرارے میں کرینہ نے دو دن میں گانے کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔اس گانے کی کوریوگرافی کے فرائض بوسکو نے انجام دیئے ہیں جبکہ شوٹنگ ممبئی میں مکمل کی گئی ہے۔فلم ’کی اینڈ کا‘ میں کرینہ کپور کےساتھ اداکار ارجن کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔
کرینہ کپور کا 32 کلو وزنی شرارہ پہن کر رقص
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































