بینظیر قتل کیس، اقوام متحدہ 23 لاکھ ڈالر واپس کرنے کو تیار

29  اکتوبر‬‮  2015

نیویارک(نیوز ڈیسک)بے نظیرقتل کیس کی تحقیقات کے لئے دی گئی رقم میں سے اقوام متحدہ پاکستان کو 23 لاکھ ڈالرز واپس کرنے پر تیار ہوگیا ہے۔حکومت پاکستان نے بے نظیر قتل کی تحقیقات میں مدد کے لئے اقوام متحدہ کو تقریباً 35 لاکھ ڈالرز دئے تھے،یہ رقم پیپلز پارٹی کی حکومت نے فراہم کی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی کوششوں سے بقایا رقم واپس مل رہی ہے۔عالمی ادارے نے رقم کی ادائیگی میں تاخیرپراقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی سے معذرت کی ہے اور جلد ازجلد رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستانی مشن، رقم کی واپسی کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے۔سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لئے،اْس وقت کی پاکستانی حکومت کی درخواست پر اقوام متحدہ کا کمیشن 2008 میں قائم کیا گیا تھا ،جس کا کام قتل کے حقائق اور حالات کی تحقیقات کرنا تھا۔ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر2007 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے حملہ میں شہید ہوگئی تھیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…