پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

چار وفاقی وکلا نے اسامہ کی ہلاکت کیلئے قانونی راہ ہموار کی،نیویارک ٹائمز

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( آن لائن )نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ میں شامل چار وفاقی وکلا نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے قانونی راہ ہموار کی تھی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق مئی 2011 میں جب انتظامیہ نے اس کمپاﺅنڈ پر آپریشن کی اجازت دی کہ جہاں اسامہ بن لادن مقیم تھا ، تو اس وقت اوباما انتظامیہ میں شامل چار وفاقی وکلا نے اس چھاپے کے لیے قانونی بنیاد اور وجوہات تیار کرلی تھیں، تاہم سب ایک بات پر متفق تھے کہ چھاپے کے دوران اسامہ کو گرفتار کرنے کے بجائے جان سے ماردیا جائے۔رپورٹ کے مطابق اس معاملے کو انتہائی خفیہ رکھنے کے لیے ان چاروں وکلا کو اٹارنی جنرل سمیت کسی سے مشورہ کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی، وہ جس لیپ ٹاپ پر کام کررہے تھے وہ انتہائی محفوظ نیٹ ورک پر تھے، اور وہ تجاویز انہوں نے تحریر کی تھیں ان کا تبادلہ بااعتماد کوریئر کے ذریعے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ، ان چاروں وکلا نے چھاپے سے چند روز قبل پانچ خفیہ میموز تحریر کرلیے تھے، جس کا مقصد یہ تھا کہ اگر آپریشن میں کوئی گڑبڑ ہوگئی تو پیش کیے گئے قانونی جواز کے بارے میں وضاحت کی جاسکے۔رپورٹ کے مطابق ، ان وکلا کی جانب سے پیش کیے گئے قانونی جواز اور تجزیے کے بعد ہی اوباما انتظامیہ نے نہ صرف پاکستان کی اجازت کے بغیر اس کی سرزمین پر اپنی فوجیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ، بلکہ اس کے بارے میں کانگریس تک تک تاخیر سے ا?گاہ کیا ، اور جب ا?پریشن ہوچکا تو، ایک اہلکار کے مطابق، ان وکلا کا کہنا تھا کہ امریکی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ایسی مہلک کارروائی کے لیے واضح اور کافی اختیار موجود تھا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ، کچھ قانونی ماہرین نے اس فیصلے پر اعتراضات اٹھائے تھے تاہم کامیاب آپریشن کے بعد ناقدین کے منہ بند ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ، یہ بھی منصوبے کا حصہ تھا کہ اگر امریکی کمانڈوز اسامہ تک پہنچ جاتے ہیں تو پھر اوباما انتظامیہ اس معاملے کے راز سے پردہ اٹھادے گی لیکن اگر اسامہ اس کمپاﺅنڈ نہ مل پاتا تو اس صورت میں یہی ظاہر کیا جانا تھا کہ ایسی کوئی کارروائی کبھی کی ہی نہیں گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…