بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

امریکا مدد کے لیے نہیں آئے گا، خود لڑنا سیکھو، ٹرمپ کا اتحادیوں کو سخت پیغام

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اتحادی ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکا ہر موقع پر مدد کے لیے آگے نہیں آئے گا اور اتحادیوں کو اپنی حفاظت خود کرنا سیکھنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایندھن کے حصول کے لیے یا تو امریکا سے خریداری کریں یا خود آبنائے ہرمز جا کر انتظام کریں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اتحادی ممالک نے امریکا کا ساتھ نہیں دیا، جس کی وجہ سے اب پالیسی میں تبدیلی ناگزیر ہو گئی ہے۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ رابطے میں ہے، تاہم ان کے خیال میں ایران اس وقت کسی معاہدے کے لیے آمادہ نظر نہیں آتا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس اہم سمندری گزرگاہ کے حوالے سے کئی ممالک سے بات چیت کر رہا ہے تاکہ اس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ اسرائیل بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہا ہے۔نیٹو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر رکن ممالک نے تعاون نہ کیا تو اس اتحاد کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…